محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری
اسلام آباد(مانٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب میں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ چھٹیوں کا اعلان ملک میں جاری گرمی کی حالیہ لہرکے باعث کیاگیاہے۔ حکومت پنجاب نے یکم جون سے صوبہ بھرکے سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیاہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس ہدایت نامہ پرعمل کے پابندہوں گے۔ چھٹیوں کا یہ سلسلہ اکتیس جولائی تک جاری رہے گا، اس کے ساتھ ہی سرکاری سکولوں کے بچوں میں سلیبس بھی تقسیم کیا جائے گا۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ٹوٹیفیکیشن جلد جاری کردیاجائے۔ دوسری جانب پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حالیہ گرمی کی لہرکے باعث پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں اداروں کے اوقات مختصرکرنے پرغورکیاہے۔اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ بچوں کوگرمی کی لہر سے بچاناہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی ہے۔








0 Post a Comment:
Post a Comment